میں نے ٹی وی پروگرام میں کیا گیا اپنا یہ وعدہ پورا کردیا جہانگیر ترین نے ایسا اعلان کردیا کہ عوام کو یقین نہ آئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے کلو کے حساب سے چینی فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ان کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے کے حساب سے 20 ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل کردی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں جس وقت چینی کی قیمت اچانک 70 روپے ہوئی تھی جب سماء ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے 67 روپے کے حساب سے چینی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ 11 فروری کو جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ان کا مارکیٹ میں شیئر 20 فیصد ہے اور وہ یوٹیلٹی سٹورز کو اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔

Source link

متحدہ عرب امارات اوراسرائیل میں معاہدہ پاکستان بھی میدان میں آگیا دبنگ اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پاکستان نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اوریواےای کےدرمیان تعلقات کی مکمل بحالی کے معاہدے کا اعلان دیکھا ہے، یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جس کےدوررس نتائج ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کےحقوق اوراُمنگوں کے مطابق پاکستان اپنانقطہ نظربیان کرتاہے،  پاکستان کاموقف فلسطینی حقوق اورخواہشات کےمطابق اوراس کےجائزہ پرمبنی ہوگا، علاقائی امن،سلامتی اوراستحکام کے تحفظ کوسامنے رکھیں گے۔

Source link

حکومت نے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو یوم آزادی کے موقع پر ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فارغ ہونے والے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے فائنل شوکاز بھی جاری کیا گیا۔ غیر حاضر ڈاکٹروں کی طلبی کےلیے قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیے گئے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے جواب نہ ملنے پر غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

Source link

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں تاریخی ڈیل تعلقات نارمل مسلم امہ حیران پریشان رہ گئی

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ملک متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی سمجھوتہ طے پاگیا جس کے تحت دونوں ملکوں کے تعلقات نارمل ہوجائیں گے، اس معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے پر ان علاقوں سے دستبردار ہوجائے گا جن پر وہ قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

اس ڈیل کے بعد متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا تیسرا اور خلیج کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات  کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاریخی سفارتی بریک تھرو کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا ، یہ تین ملکوں کے لیڈرز کے ویژن اور اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی اس حوصلہ مندی کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں خطے میں نئی راہیں کھلیں گی۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات  کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاریخی سفارتی بریک تھرو کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا ، یہ تین ملکوں کے لیڈرز کے ویژن اور اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی اس حوصلہ مندی کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں خطے میں نئی راہیں کھلیں گی۔

Source link

11 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فواد عالم نے کتنے رنز بنائے؟وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ہے اور صرف 120 رنز پر 5 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں، 11 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے فواد عالم بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ساﺅتھمپٹن میں جاری بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے اوپنر اس بار صرف ایک سکور کے مہمان ثابت ہوئے، میچ کے 24ویں اوور میں میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ 

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 35 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سٹورٹ براڈ، سیم کیورین اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 35 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سٹورٹ براڈ، سیم کیورین اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Source link

بھارت 500 رافیل طیارے بھی خرید لے ہم تیار ہیں پاک فوج نے شاندار اعلان کر دیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت اسلحہ کی دوڑ میں رہنے والے ممالک کی فہرست میں ہے، وہ 500 رافیل طیارے بھی خرید لے، ہم تیار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 5 رافیل تیارے جس طرح سفر کر کے فرانس سے ہندوستان پہنچے ہیں، وہ دکھاتے ہیں کہ ان کی ’ان سیکیورٹی‘ کا لیول کیا ہے۔ ہمیں اپنی استطاعت پر کسی قسم کا شک نہیں اور ہم یہ ثابت بھی کر چکے ہیں جبکہ رافیل طیاروں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

Source link

سعودی عرب کی امہ میں مرکزی حیثیت ہمیں تعلقات پر فخر ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح پیغام دے دیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ مسلم امہ میں سعودی عرب کی مرکزی حیثیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور پاکستان اور پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے اچھے تعلقات پر فخر ہے۔

Source link

بالآخر بی آر ٹی پشاور کا افتتاح ہوگیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی اور بالآخر  تحریک انصاف حکومت کا پشاور میں جدید سفری سہولت کا میگا منصوبہ بی آر ٹی آخر کار مکمل ہوگیا جس کا وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کردیا۔اس منصوبے کے افتتاح کی گئی تاریخیں دی گئی جبکہ اس منصوبے کو مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن نے بھی تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

افتتاح سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جبکہ شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور احساس نشو نما پروگرام کا اجرا کیا۔

عوام کی سہولت کے لیے ایک ہی ٹریک پر دو روٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔ چمکنی سے کارخانو مارکیٹ کا ایک روٹ سات اسٹاپ پر مشتمل ہے اور 45 منٹ میں سفر طے ہو گا۔دوسرے روٹ پر 31 اسٹاپ رکھے گئے ہیں اور یہ سفر ایک گھنٹے میں طے ہو گا۔ پہلے پانچ کلومیٹر سفر کا کرایہ دس روپے رکھا گیا ہے۔ ہر پانچ کلومیٹر کے بعد کرائے میں پانچ روپے اضافہ ہو گا۔

بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔ پانچ مقامات سے فیڈر روٹس کے ذریعے رسائی دی گئی ہے۔ بسوں اور پلیٹ فارمز پر وائی فائی سمیت جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔بی آر ٹی پشاور میں سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے جو اسے دوسری میٹرو سروسز سے ممتاز بناتا ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور یونیورسٹی سے حیات آباد تک سائیکلنگ کی سہولت دی گئی ہے۔

بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔ پانچ مقامات سے فیڈر روٹس کے ذریعے رسائی دی گئی ہے۔ بسوں اور پلیٹ فارمز پر وائی فائی سمیت جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔بی آر ٹی پشاور میں سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے جو اسے دوسری میٹرو سروسز سے ممتاز بناتا ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور یونیورسٹی سے حیات آباد تک سائیکلنگ کی سہولت دی گئی ہے۔

Source link

کوئٹہ میں بم حملہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دکان پر دستی بم کے حملے ایک بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے بروری روڈ پر ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔ بم سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

Source link

حکومت نے نوجوان طبقے کو بڑی خوشخبری سنادیکامیاب جوان پروگراممیں قرضوں کی حد اتنی زیادہ بڑھا دی گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے نوجوان طبقے کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے “کامیاب جوان پروگرام”میں قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھاتے ہوئے ڈھائی کروڑروپے کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے نوجوان طبقے کو خوشخبری سنائی اور کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کامحورعام آدمی ہے،کامیاب جوان پروگرام میں پہلےنوجوانوں کو 50 لاکھ روپےتک قرضے دیئے جارہے تھے تاہم اب حکومت نے قرض کی رقم میں اضافہ کرتے  ہوئےاسے بڑھا دیا ہے اور اب نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں پر ماک اَپ کا ریٹ آدھا کر رہے ہیں،نوجوانوں کو فراہم کئے جانے والے قرضوں میں شرح سود میں بھی کمی کر دی گئی ہے،جن لوگوں کو قرض مل چکا ہے ان کے لئے بھی شرح سود میں کمی ہو گی،ہماری پالیسی ہے کہ لوگوں  کو پیسے دے کر کاروبار میں خود مختاری دی جائے۔انہوں نے کہا کہ2900 نوجوانوں کو ایک ارب روپے سے زائد کے قرضے دیئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 7500 نوجوانوں کو قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے لئے ہر ممکن فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔

،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کردی جو خوش آئند ہے،بلوم برگ سمیت عالمی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کسی ادارے کو سیپلمنٹری گرانٹ نہیں دی گئی، چھوٹی صنعتوں اورتاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے۔

Source link