میں نے ٹی وی پروگرام میں کیا گیا اپنا یہ وعدہ پورا کردیا جہانگیر ترین نے ایسا اعلان کردیا کہ عوام کو یقین نہ آئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے کلو کے حساب سے چینی فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ان کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے کے حساب سے 20 ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل کردی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں جس وقت چینی کی قیمت اچانک 70 روپے ہوئی تھی جب سماء ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے 67 روپے کے حساب سے چینی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ 11 فروری کو جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ان کا مارکیٹ میں شیئر 20 فیصد ہے اور وہ یوٹیلٹی سٹورز کو اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔

Source link

Leave a Comment