حکومت نے بھی عوام کو عید کا تحفہ دیدیا پیٹرول مہنگا کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے عید الاضحی سے ایک روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Source link

Leave a Comment